
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواجہ آصف نے کہا حکومتی لاافسرکہتا ہے نوازشریف مرتا ہے تو مرجائے، عدالتی فیصلے کا پیرا 2 خواجہ آصف کے جھوٹ کی قلعی کھول دیتا ہے۔
کل اسمبلی کے فلور پر خواجہ آصف نے بیان دیا کہ حکومتی لاء آفیسز نے کہا (نوازشریف) مرتا ہے تو مر جائے، عدالتی فیصلے کا پیرا 2خواجہ آصف کے اس جھوٹ کی قلعی کھول دیتا ہے جہاں واضع طور پر حکومتی لاء آفیسرز کا مؤقف درج ہے، حیران ہوں یہ لوگ کس دیدہ دلیری سے اسمبلی میں بھی جھوٹ بولتے ہیں pic.twitter.com/Ec120hSv1e
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 15, 2019
فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے پیرا 2 میں حکومتی لاآفیسرز کا مؤقف درج ہے، حیران ہوں یہ لوگ کس دیدہ دلیری سے اسمبلی میں جھوٹ بولتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف ملک سے باہر جانا نہیں چاہتے تھے لیکن والدہ کے کہنے پر بیرون ملک علاج کے لیے تیار ہوئے۔