فواد چوہدری کا خواجہ آصف پہ ایسا وار کیا کہ نواز لیگ میں تھرتھلی مچ گئی، عدالتی فیصلے نے خواجہ آصف کے جھوٹ کی قعلی کھول دی

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتی فیصلہ خواجہ آصف کے جھوٹ کی قعلی کھول دیتا ہے، حیران ہوں یہ لوگ کس دیدہ دلیری سے اسمبلی میں جھوٹ بولتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواجہ آصف نے کہا حکومتی لاافسرکہتا ہے نوازشریف مرتا ہے تو مرجائے، عدالتی فیصلے کا پیرا 2 خواجہ آصف کے جھوٹ کی قلعی کھول دیتا ہے۔


فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے پیرا 2 میں حکومتی لاآفیسرز کا مؤقف درج ہے، حیران ہوں یہ لوگ کس دیدہ دلیری سے اسمبلی میں جھوٹ بولتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف ملک سے باہر جانا نہیں چاہتے تھے لیکن والدہ کے کہنے پر بیرون ملک علاج کے لیے تیار ہوئے۔

 

إرسال تعليق

أحدث أقدم